انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنگ قارن ہرمز کی اطلاعی عرضی جب دربار ایران میں پہنچی تو وہاں سے ہرمز کی امداد کے لئے ایک زبردست اوربہادر سردار قارن ایک بہادر فوج کے ساتھ روانہ ہوا مگر اُس کے پہنچنے سے پہلے ہرمز کا خاتمہ ہوچکا تھا راستے میں قارن کو ہرمز کی ہزیمت یافتہ فوج ملی اُس نے بھگوڑوں کو روکا اوران کی ہمت بندھا کر اپنے ہمراہ لیا اورآگے بڑھ کر نہر کے کنارے قیام کیا ادھر سے اسلامی لشکر آگے بڑھا جنگ ہوئی قارن انو شجان اورقباد تینوں بڑے بڑے سردار مارے گئے،ایرانی اپنی تین ہزار لاشیں میدان جنگ میں چھوڑ کر بھاگے،بھاگتے ہوئے بہت سے نہر میں ڈوب کرمرے ،بہت سے گرفتار ہوئے،اس لڑائی کے بعد حضرت خالد بن ولیدؓ نے اس صوبہ کی رعایا کو کسی قسم کی کوئی اذیت و تکلیف پہنچائے بغیر جزیہ کی ادائیگی پر آمادہ کرکے وہاں اسلامی عامل مقرر فرمادئے اور رعایائے ایران نے رعایائے اسلام بن کر یہ محسوس کیا کہ دوزخ سے نکل کر جنت میں داخل ہوگئے۔