انوار اسلام |
س کتاب ک |
جمعہ میں کب آنا ضروری ہے؟ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: جب جمعہ کی اذان دی جائے تواللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دو۔ اہلِ علم کا خیال ہے کہ تجارت اور کاروبار کوبند کرنا اور جمعہ کے لیے تیزی کے ساتھ روانہ ہوجانا پہلی اذان کے بعد ہی واجب ہوجاتا ہے: وَيَجِبُ السَّعْيُ وَتَرْكُ الْبَيْعِ بِالْأَذَانِ الْأَوَّلِ ۔ (الفتاوی الہندیہ:۱/۱۴۹) کیونکہ اگراذانِ ثانی کے بعد جمعہ کے لیے پہونچنا ہو تو خطبہ پانا جومقصود ہے وہ نہ پاسکےگا؛ اس لیے مسجد پہونچنے میں عجلت کرنی چاہیے اور خطبہ میں شریک رہنا چاہیے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۶۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)