انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مہدی کا حج سنہ۱۶۰ھ کے ماہ ذیقعدہ میں مہدی نے حج کی تیاری کی اپنے بیٹے ہادی کوبغداد میں اپنا نائب بناکر چھوڑا، ہادی کے ماموں یزید بن منصور کوہادی کے ساتھ مقرر کیا، دوسرے بیٹے ہارون کومع چند اہلِ خاندان کے ہادی کی مصاحبت پرمتعین کیا اور خود مع وزیر یعقوب بن داؤد بن طہمان کے مکہ معظمہ کی جانب روانہ ہوا، مکہ میں پہنچ کرخانہ کعبہ کے پرانے تمام غلافوں کوجوتہہ بتہ چڑھے ہوئے تھے اتروایا اور ایک نیا قیمتی غَاف چڑھایا، ڈیڑھ لاکھ غرباء کوکپڑے تسیم کیے، مسجدِ نبوی کووسیع کرایا، واپسی میں انصار کے پانچ سوخاندان اپنے ہمراہ عراق میں لایا اُن کویہاں آباد کرکے جاگیریں اور وظیفے مقرر کیے اور اپنی محافظت پراُن کومامور کیا، مکہ کے راستے میں مکانات بنوائے، ہرمکان میں حوض اور کونیں بھی بنوائے ان تمام کاموں کا اہتمام یقطین بن موسیٰ کے سپرد کیا، مسجد بصرہ کی بھی توسیع کرنے اور اُس کے منبر کوچھوٹا کرنے کا حکم دیا۔