انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۳)سلیمان بن طرفان التیمیؒ (۱۴۳ھ) البصری حافظ ذہبیؒ انہیں الحافظ، الامام اور شیخ الاسلام لکھتے ہیں، حضرت انس بن مالکؓ اور دیگر محدثینِ کبار سے حدیث پڑھی، آپ سے شعبہ، حضرت عبداللہ بن مبارک، حضرت سفیان الثوری، یزیدبن ہارون، سفیان بن عیینہ اور دیگر کئی ائمہ کبار نے روایت لی، حدیث بڑے ادب سے روایت کرتے: "کان اذا حدث عن رسول اللہ تغیرلونہ"۔ (تذکرہ:۱/۱۴۲) سفیان کسی بصری محدث کوسلیمان تیمی پر ترجیح نہ دیتے تھے، شعبہ کہتے ہیں میں نے ان سے زیادہ راست گو کسی کو نہیں دیکھا۔