انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غزوۂ حنین ابوداؤد نے سہل بن حنظلیہ سے روایت کی ہے کہ غزوہ حنین میں ایک سوار نے نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا یا رسول اللہﷺ ! میں فلاں پہاڑ پر چڑھا تھا میں نے دیکھا قبیلۂ ہوازن کے تمام لوگ اپنے ساز وسامان کے ساتھ اپنے اونٹوں اور اسلحہ وغیرہ کو لے کر حنین میں آگئے ،آپﷺ نے یہ خبر سن کر مسکراتے ہوئے فرمایا کہ کل انشاءاللہ سب مسلمانوں کی غنیمت اور ان کا مال ہوگا۔ اس واقعہ میں آپﷺ نے لڑائی کے فتح ہونے اور مسلمانوں کو غنیمت ملنے اور مویشی وغیرہ ہاتھ آنیکی پیشن گوئی فرمائی، چنانچہ ایسا ہی ہوا، دوسرے دن مسلمانوں کو فتح ہوئی اور تمام مویشی اور بہت سا ز وسامان مسلمانوں کے ہاتھ لگا۔