انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا حافظہ عورت عورتوں کی امامت کرسکتی ہے؟ عورتوں کی جماعت مکروہِ تحریمی ہے، پھر بھی اگر جماعت کریں تو امام آگے کھڑی نہ ہو، جیسا کہ امام کا مصلیٰ الگ ہوتا ہے، بلکہ صف ہی میں ذراآگے ہوکر کھڑی ہواور عورت تراویح سنائے تو کسی مرد کو (خواہ اس کا محرَم ہو) اس کی نماز میں شریک ہونا جائز نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۹، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۰،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۶۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۳۹۸،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)