انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبر کہاں ہے؟ علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں محققین کی رائے ہے کہ جب آپ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی توحضرت حسن رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہ پرنماز جنازہ پڑھائی اور کوفہ کے دارالإمارۃ میں آپ رضی اللہ عنہ کی تدفین عمل میں آئی، یہ جوبعض حضرات نے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی نعش مبارک سواری پررکھی گئی اور وہ اسے لے کرچلی گئی؛ پھرپتہ نہیں چلا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی نعش کہاں گئی، مشہور محقق اور مؤرخ علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ: یہ غلط اور لاعلمی پرمبنی بات ہے، جسے نہ عقل قبول کرتی ہے اور نہ شرع۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۳۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)