انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جمعہ کی نماز جمعہ کی نماز کا حکم warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. اللہ تعالی نے فرمایا: جب جمعہ کے دن نماز کیلئے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو، اور خریدو فروخت کو چھوڑدو یہ تمہارے حق میں بہتر ہوگا اگر تم کچھ جانتے ہو۔ حوالہ إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ(الجمعة:۹) بند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر جمعہ کیلئے آئے اور خاموش رہے تو اس کے وہ تمام گناہ جو گزشتہ جمعہ سے اس جمعہ تک ہوئے معاف کردئے جاتے ہیں بلکہ تین دن زیادہ (کے گناہ بھی معاف کردئے جاتے ہیں)، اور جس نے کنکریوں کو الٹ پلٹ کیا اس نے لغو کام کیا۔ حوالہ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَمَنْ مَسَّ الْحَصَى فَقَدْ لَغَا(مسلم، بَاب فَضْلِ مَنْ اسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ فِي الْخُطْبَةِ ۱۴۱۹) بند اور آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: جو شخص تین جمعہ کو ہلکا سمجھتے ہوئے چھوڑ دے تو اللہ تعالی اس کے دل پر مہر لگادیتے ہیں۔ حوالہ مَنْ تَرَکَ ثَلاَثَ جُمُعٍ تَھَاوُنًاطَبَعَ اللہ عَلَیٰ قَلْبِہٖ (ابوداود بَاب التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ ۸۸۸) بند جمعہ کی دو جہری رکعتیں ہیں اور یہ مستقل فرض عین ہیں ، یہ ظہر کے بدلہ میں نہیں ہیں ، لیکن جس شخص کی جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو اس پر ظہر کی چار رکعت فرض ہوں گے۔ حوالہ ياأيها الذين آمنوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ(الجمعة:۹)،عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم - « مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا » (دارقطني باب فِيمَنْ يُدْرِكُ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً أَوْ لَمْ يُدْرِكْهَا:۱۶۲۰)۔ بند