انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا تراویح میں ایک مرتبہ ختم قرآن سنت ہے؟ تراویح میں ایک مرتبہ قرآن کریم مکمل کرنا سنت ہے،جو فقہاء نے لکھا ہے کہ جب مقتدیوں پر طویل قراءت بوجھ ہو تو اس وقت چھوٹی سورتوں سے تراویح پڑھنا چاہئے، یہ بالکل مجبوری کی صورت میں ہے، یہ مجبوری ہمارے زمانہ میں ایسی نہیں ہے کہ اس کی بناء پر مسجدوں میں اس سنت کو ترک کردیا جائے بلکہ تمام مساجد میں قرآن کریم ختم ہوتا ہے اور مقتدی ذوق و شوق سے تراویح پڑھتے اور سنتے ہیں، لہٰذا اس سنت کو مساجد میں بغیر مجبوری کے ترک نہ کرنا چاہئے۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۵۱۱، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۴۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)