انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت محجن ؓبن اورع نام ونسب محجن نام، باپ کا نام ادرع تھا، نسلاً اسحم بن افصی بن حارثہ بن عمرو بن عامر کی اور سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے۔ تیر اندازی محجن کو تیر اندازی سے خاص شغف تھا،ایک مرتبہ وہ قبیلہ کے ساتھ تیر اندازی کی مشق کررہے تھے،آنحضرتﷺ ادھر سے گذرے،آپ سپاہیانہ کھیلوں کو بہت پسند فرماتے تھے، اس لیے خود بھی تیر اندازی میں شریک ہوگئے اور فرمایا بنی اسمعیل تیر اندازی کرو تمہارا باپ (حضرت اسمعیٰلؑ) بھی تیر انداز تھا، میں فلاں کے ساتھ ہوں (بخاری کتاب الجہاد) ابن سعد کی روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں۔ (اسد الغابہ:۴/۳۰۵) عراق کا قیام عراق کی فتوحات کے بعد جب بصرہ آبادہوا،تومدینہ چھوڑ کر یہان کی سکونت اختیار کرلیاور مسجد بصرہ کی بنیاد ڈالی۔ مدینہ کی مراجعت اوروفات کچھ دنوں کے بعد دیار حبیب کی کشش نے پھر مدینہ بلالیا اور یہیں امیر معاویہ کے زمانہ میں وفات پائی۔ (ابن سعد،۴،ق۲:۴۶)