انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بٹن کھلے رہنے سے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ ہر وہ وضع جس کو اختیار کرکے کسی معزز مجلس میں نہ جاسکتے ہوں وہ ہیئت نماز کی حالت میں مکروہ ہے، بشرطیکہ اس کا سنت سے ثبوت نہ ہو، لہذا چونکہ آستین چڑھا کر اکابر کے سامنے جانے سے حجاب ہوتا ہے تو نماز ایسی حالت میں مکروہ ہے، اور آدابِ نماز کا تقاضہ ہے کہ آستین اتار کر وقار اور تہذیب کے ساتھ نماز پڑھے اور کہنی تک آستین چڑھاکر نماز پڑھنا بہر حال مکروہ ہے اور گلے کے بٹن کھلے رہنے سے نماز مکروہ نہیں، کیونکہ اس کا ثبوت سنت سے ہے اور کفوں کے بٹن کا وہ حکم ہے جو کہ آستین چڑھانے کا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۵۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)