انوار اسلام |
س کتاب ک |
صرف عورتوں کی جماعت کا کیا حکم ہے؟ محض عورتوں کا جماعت سے نماز پڑھنا کہ عورت ہی امام ہو اور عورت ہی مقتدی ہوں تو مکروہ تحریمی ہے، پنجگانہ فرض نماز ہو یا تراویح کی نماز ہو، سب کا یہی حکم ہے۔ مکروہ تحریمی ہونے کے باوجود اگر وہ جماعت کریں تو امام کو درمیان میں کھڑا ہونا چاہئے، اس حالت میں ان کی نماز ہوجائےگی، ارتکابِ تحریمی سے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں۔ حافظہ اپنے حفظ کو باقی رکھنے کے لئے خارجِ نماز قرآن پاک سنائے، دیگر مستورات بیٹھ کر سن لیں، ہر ایک اپنی تراویح میں اوابین میں، تہجد میں پڑھا کرے، اس طرح حفظ بھی باقی رہےگا اور کراہتِ تحریمی کے ارتکاب سے بھی حفاظت رہےگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۵۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۲۶۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)