انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** موجودہ اورآنے والی مصیبت دعا سے دور ہوتی ہے حضرت ابن عمرؓ سے منقول ہےکہ آپ ﷺ نے فرمایا:دعاء نازل شدہ مصائب اورغیر نازل شدہ دونوں مصائب کے لئے نفع بخش ہے،پس اے اللہ کے بندو تم پر دعاء لازم ہے۔ (ترمذی:۲/۱۹۱،حاکم،ترغیب:۲/۴۸۰) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا تقدیر سے مفر نہیں ،لیکن دعاء نازل شدہ اورغیر نازل شدہ دونوں مصائب میں نفع بخش ہے،اللہ کے بندے دعاء ضرور کرو۔ فائدہ:جو مصیبت نازل نہیں ہوئی وہ دعاء سے رک سکتی ہے اورجو نازل ہوچکی ہے اس میں صبر یا تخفیف یا ازالہ کی صورت پیدا ہوسکتی ہے، اس لئے دعاء کبھی نہ چھوڑے کہ نفع ہی نفع ہے۔