انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
طوعِ آفتاب کے کتنی دیر بعد نمازِ عید کا وقت شروع ہوتا ہے؟ عیدین کی نماز کا وقت طلوعِ آفتاب کے تقریباً پندرہ منٹ بعد شروع ہوتا ہے، لیکن چونکہ عید کا دن ہے، لوگوں کو مسنون طریقہ سے تیار ہونا ہے، غسل ، اچھے کپڑے اور خوشبو کا اہتمام کرنا ہے اور عید الفطر میں صدقۂ فطر بھی ادا کرنا ہے اور اطراف سے بھی لوگ نماز کے لئے شہر میں آتے ہیں ، ا س لئے نماز کا وقت اس طرح مقرر کیا جائے کہ لوگ آسکیں، اس قدرت عجلت کرنا کہ لوگ نماز سے رہ جائیں مناسب نہیں، بلاوجہ شرعی زیادہ تاخیر کرنا بھی کراہت سے خالی نہیں، اگر کوئی عذر ہو تو لوگوں میں اعلان کرکے اول وقت میں پڑھ سکتے ہیں، جبکہ لوگوں کے نماز سے رہ جانے خوف نہ ہو۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۵۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)