انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت زید ؓبن خالد جہنی نام ونسب زید نام ابو عبدالرحمن کنیت، باپ کا نام خالد تھا، قبیلہ جہینہ سے نسبی تعلق تھا۔ اسلام حدیبیہ کے پہلے مشرف باسلام ہوئے اورمدینہ ہی میں مستقل بود وباش اختیار کرلی۔ (ایضاً:۲۲۸) غزوات سب سے اول غزوۂ حدیبیہ میں شریک ہوئے، فتح مکہ میں اپنے قبیلہ کے ساتھ تھے،فتحِ مکہ میں اورمسلمان قبائل کی طرح ان کا قبیلہ بھی پرچم لہراتا ہوا داخل ہوا تھا۔ (اصابہ:۳/۲۶) وفات زید کا سنہ وفات اورجائے وفات دونوں میں سخت اختلاف ہے،لیکن بردایت صحیح ۷۸ھ میں دیار محبوب میں وفات پائی، وفات کے وقت بچاسی برس کی عمر تھی۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۲،صفحہ:۶۶)