انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امن کے مہینے سال میں ایک یا کئی مہینے ایسے بھی مقرر کررکھے تھےجن میں لڑائی کو جائز نہیں سمجھتے تھے اس امن وامان کی مدت میں تمام لڑائیاں ملتوی ہوجاتی تھیں، انہیں ایام میں خانہ کعبہ کے حج اورزیارت کوجاتے،انہیں ایام میں بڑے بڑے میلے لگتے اورمشاعرے منعقد ہوتے،انہیں ایام میں تجارت، کاروبار کی سہولتیں بھی بہم پہنچالیتے تھے،مندرجہ بالاسطور سے اہل عرب کی خوبیوں اوران کے اخلاق فاضلہ کا اندازہ ہوسکتا ہے،پس یہی خوبیاں ان کے اندر موجود تھیں جو مذکورہ بیان میں سب کی سب ظاہر کردی ہیں،اب ان کے دوسرے پہلو کو بھی معائنہ کرنا چاہئے۔