انوار اسلام |
س کتاب ک |
جمعہ کوخطبہ سے پہلے مسجد پہنچنے کا ثواب كيا ہے؟ جمعہ کے لیے خطبہ شروع ہونے سے پہلے آنا چاہئے؛ کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جمعہ کی حاضری لکھنے کے لیے خاص فرشتے مقرر ہوتے ہیں، جوشخص پہلی گھڑی میں آئے اس کے لیے اُونٹ کی قربانی کا ثواب لکھا جاتا ہے اور بعد میں آنے والوں کا ثواب گھٹتا رہتا ہے؛ یہاں تک کہ جب خطبہ شروع ہوتا ہے توفرشتے اپنے صحیفے لپیٹ کررکھ دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جولوگ خطبہ شروع ہونے کے بعد آتے ہیں اُن کی حاضری نہیں لگتی؛ لہٰذا جس شخص نے خطبہ نہیں سنا امام کے ساتھ نماز تواس کی بھی ہوجائے گی؛ مگرجمعہ کے دن کی حاضری لگوانے سے وہ محروم رہا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۰۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)