انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
دوسری منزل کی پہلی صف کا کیا حکم ہے؟ مسجد کی پہلی صف سے وہ صف مراد ہے جو امام سے متصل ہو، کیونکہ عام طور پر اس صف میں اسی کو جگہ ملتی ہے جو مسجد آنے میں سبقت لے جائے، لہٰذا پہلی صف سے مراد امام والی منزل میں امام سے متصل صف ہے، اوپر کی منزل کی پہلی صف نچلی منزل کی آخری صف کے بعد والی صف متصور ہوگی، مثلاً امام جس منزل میں نماز پڑھا رہا ہے اس میں پانچ صفیں ہوں تو اوپر کی پہلی صف چھٹی صف تصور کی جائے گی، کیونکہ اس صف کا بُعد امام سے زیادہ ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۸۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)