انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مدینہ کا عالم حاکم نے صحیح سند سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسا ہوگا کہ لوگ علم کی تلاش میں دور دراز سفر کریں گے؛ لیکن مدینے کے عالم سے ان کو کوئی زیادہ علم والا نہیں ملے گا ،سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں کہ مدینے کے عالم حضرت امام مالکؒ تھے، بہر حال حضورﷺ کی یہ پیشن گوئی پوری ہوئی اور حضرت امام مالکؒ مدینے کے بہت بڑے عالم ہوئے۔