انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحاحِ ستہ کا دورِ تدوین وتالیف مسلمانوں میں حدیث کی چھ کتابیں انتہائی معتمد سمجھی گئی ہیں، انہیں صحاحِ ستہ کہتے ہیں ان میں پہلی دوکتابیں توکل کی کل صحیحین ہیں اور دوسری چار کتابیں سنن کہلاتی ہیں، یہ سنن اربعہ بیشتر صحیح روایات پر مشتمل ہیں، فن حدیث میں یہ چھ کتابیں انتہائی لائقِ اعتماد سمجھی جاتی ہیں، مشہور مستشرق نکلسن انہیں اسلام کی Canonical Books لکھتا ہے، یہ کتابیں تدوین حدیث کے دوسرے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔