انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غیر مسنون اعمال کی ممانعت ایک مرتبہ صحابہ کرامؓ کے ایک مجمع سے کہا کہ آپ لوگوں کو غالباً اس کا علم ہوگا کہ آنحضرتﷺ نے فلاں فلاں چیزوں سے منع فرمایا ہے اور چیتے کی کھال کے فرش کی بھی ممانعت فرمائی ہے، سب نے کہا ہاں، پھر کہا آپ لوگ اس سے بھی بے خبر نہ ہوں گے کہ آپ نے حج اور عمرہ کے قران سے منع فرمایا ہے لوگوں نے کہا، اس کی ممانعت تو نہیں ہے،کہا نہیں قران بھی مذکورہ بالا چیزوں کی طرح ممنوع ہے غالباً آپ لوگ بھول گئے۔ ( کتاب المناسک، باب فی الاقران)