انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ پرکسی نے امامت نہیں کی اور غالباً ایسا آپ ﷺ کی ذات والا صفات کے مقام احترام کوملحوظ رکھ کرکیا گیا ہوگا، سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ لوگ آپ ﷺ پرتنہا تنہانماز جنازہ پڑھتے رہے، پہلے مردوں نے پڑھی؛ پھرعورتوں نے اور اس کے بعد بچوں نے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۰۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)