انوار اسلام |
س کتاب ک |
قرآن سے فال نکالنے والے اور سگریٹ نوش کی امامت کا کیا حکم ہے؟ قرآن شریف یا کسی اور کتاب سے فال کھول کر اس کو حجتِ شرعیہ سمجھنا اور اس پر حق وباطل کا فیصلہ کرنا صحیح نہیں، غلط ہے، حق اور باطل کے فیصلہ کے لئے شرعی دلائل کی ضرورت ہوتی ہے، محض رجحان قلبی کے لئے اگر فال لی جائے تو مضائقہ نہیں، ایسے شخص پر کوئی سخت حکم نہیں لگےگا اور نہ اس کی امامت میں کوئی خرابی ہوگی، جو شخص پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بطور دوا سگریٹ پیتا ہے تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں، مگر مسواک وغیرہ سے منہ صاف کرکے مسجد میں آئے، اس کی امامت بھی درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۸۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)