انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
میت کے گھروالوں کا پہلی عید پرعید نہ منانا کیا حکم رکھتا ہے؟ عام طور پررواج ہے کہ جب کسی کے گھر میت ہوجاتی ہے تواس سال جوپہلی عید یابقرعید آتی ہے تواہل میت عید نہیں مناتے، اچھا لباس نہیں پہنتے، اچھا کھانا نہیں پکاتے، عورتیں زیب وزینت نہیں کرتیں؛ خود کسی کے گھر نہیں جاتیں، قریبی رشتہ دار یانزدیک کے تعلق والے اپنے گھرسے ان کے یہاں کھانا لے کر جاتے ہیں اور وہی کھانا ان کوکھلاتے ہیں، یہ سب غیرشرعی رسومات ہیں، شریعت میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے؛ بلکہ شرعاً ممنوع ہیں، یہ غیروں کا طریقہ ہوگا، اسلامی طریقہ نہیں ہے؛ لہٰذا قابل ترک ہے۔ عورت کے لئے اپنے شوہر کے انتقال پرچار ماہ دس دن سوگ منانے یعنی زیب وزینت ترک کرنے کا حکم ہے اور شوہر کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کی موت پرتین یوم تک ترک زینت کی صرف عورتوں کواجازت ہے، گھر کے مردوں کا نئے لباس کوترک کرنا، اچھا کھانا پکانے سے احتراز کرنا درست نہیں ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۸۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)