انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اسلام میں مگر خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نے اول یہ کیا کہ اس مسئلہ کی مجمل حقیقت کو واضح کیا اوراس کی حکمت ومصلحت کی تشریح کی اورپھر گذشتہ مذاہب کی طرح ایک دو جگہ اس کی حقیقت کو ذکر کرکے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ باربار اتنی دفعہ اس کو دہرایا کہ سننے والوں کے دلوں میں اس کی عقیدت نے گھرکر لیا اوریہ تلقین یقین کی شکل میں ان کے رگ وریشہ میں پیوست ہوگئی اور ایسا اس نے اس لیے کیا کہ صبر وشکر کی اخلاقی تعلیم صرف نظریے کی صورت میں نہ رہ جائے بلکہ عملی حیثیت سے اس کے ماننے والوں کے اندر ثابت قدمی کی روح اور دنیا کے مصائب وحوادث میں تسلی و تشفی کی قوت پیدا کرے اوراس طرح عقیدہ پہلے کی طرح ایک مذہبی تلقین یا فلسفیانہ نظریہ کی حیثیت میں نہ رہے بلکہ ایک فائدہ مند عملی تعلیم کا شکل اختیار کرے۔