انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امیر عبدالرحمن کی حمیت اسلامی یحیی الغزال نے قسطنطنیہ میں وارد ہوکر نہایت غور وتعمق کی نگاہ سے وہاں کے حالات کا م عائنہ کیا اوراپنے سلطان کی دوستی کا یقین قیصر کو دلاکر واپس ہوا سلطان عبدالرحمن نے ایک مسلمان فرماں روا کے خلاف گو وہ عبدالرحمن کا دشمن عباسی خلیفہ ہی کیوں نہ ہو ایک عیسائی بادشاہ کی روپیہ یا فوج سے مدد کرنی مناسب نہ سمجھی اور زبانی وعدہ پر ہی ٹال دیا،ورنہ عبدالرحمن قیصر کی درخواست کو پورا کرنے کی طاقت ضرور رکھتا تھا ڈکیونکہ قیصر نےعبدالرحمن ثانی سلطان اندلس سے فوج اور روپیہ مانگا تھا ایک یاچند ہزار فوج یا خزانہ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑسکتا تھا مگر عبدالرحمن کو حمیت اسلامی نے اس کام سے باز رکھا۔