انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رخ قبلہ دعاء کرنا طارق بن علقمہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ جب بیت اللہ تشریف لاتے تو قبلہ رخ ہوتے اور دعاء فرماتے۔ (مسند احمد مرتب:۱۴/۲۶۹) حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ عرفات میں تشریف لائے قبلہ رخ اختیار کیا اور دعاء فرماتے رہے یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا۔ (مسلم،شرح مسند احمد:۱۴/۲۶۹) دعاء ہر رخ میں جائز ہے،قرآن میں ہے "فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللہِ" جس رخ رہو خدا کو پاؤ گے،تاہم رخ قبلہ مستحب ہے،بسا اوقات آپ ﷺ اس کا خیال رکھتے ،جیسا کہ روایت میں ہے۔