انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مولانا محمد علی مونگیریؒ (۱)ہماری بندگی اوراطاعت کا یہ تقاضا ہونا چاہئے کہ اپنی اطاعت و فرمانبرداری کا خیال بھی دل میں نہ ہو ، ہر وقت اپنے کو قصوروار سمجھے اور دل میں قلق ہو کہ ہم سے کچھ نہیں ہوسکتا ، اپنے کئے کو کچھ سمجھنا بڑی غلطی ہے ۔ (۲)آنکھ سے دیکھو ، کان سے سنو ، اور ہاتھ سے کام کرو ، اور دل کو اللہ کے ساتھ مشغول رکھو ۔ (۳)اللہ کی یاد اور اس کی عبادت میں وہ لذّت و کیفیت ہے کہ دنیا کی کوئی لذّت اس کے عشرِعشیر کو بھی نہیں پہونچتی ، اللہ کی یاد سے قلب کو ایسا اطمینان ہوجاتا ہے کہ کسی امیر و نواب اور بادشاہ کو نہیں ہوسکتا ، ارشاد خداوندی ہے "الا بذکر اللہ تطمئن القلوب "۔