انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں اگر کوئی آنحضرتﷺکا نام سن کر درودِ شریف پڑھےتو کیا اس کی نماز ٹوٹ جائے گی؟ یہ صحیح ہے کہ نامِ مبارک ﷺ سن کر درودِ شریف پڑھنا چاہئے، احادیث میں اس کی بہت تاکید آئی ہے، لیکن یہ حکم خارج نماز کا ہے، نماز میں یہ حکم نہیں، لہذا اگر نماز میں اس قصد سے درود شریف پڑھا ہے تو نماز فاسد ہوگئی، جیسے کہ امام سے اللہ پاک کا نام سن کر جل جلالہ کہہ دیا، یہ خیال کرتے ہوئے کہ اللہ کا نام سن کر تعظیمی لفظ کہنا چاہئے، یا امام سے کسی آیت سن کر کہہ دیا: صدق اللہ و رسولہٗ ان صورتوں میں نماز فاسد ہوجاتی ہے ، کیونکہ ان سب صورتوں میں قصدِ جواب ملحوظ ہے، اگر بغیر قصدِ جواب کے درود شریف پڑھا تو نماز فاسد نہیں ہوئی، کیونکہ درود شریف ایسی چیز نہیں جس کے پڑھنے سے نماز فاسد ہوجائے بلکہ نماز میں اس کو مستقلاً پڑھا جاتا ہے (قعدۂ اخیرہ میں پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے) اور اللہ پاک کیلئے تعظیمی الفاظ مستقل پڑھے جاتے ہیں (جیسے رکوع میں سبحان ربی العظیم)۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۱۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)