انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سفر میں صبح کی نماز کے بعد حضرت ابو برزہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب سفر میں صبح کی نماز پڑھتے تو اس کے بعد یہ دعا تین مرتبہ پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِی دُیْنِیْ الَّذِیْ جَعَلْتَہُ عِصْمَۃَ اَمْرِی اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دُنْیَای الَّتِیْ جَعَلْتَ فِیْھَا مَعَاشِیْ ترجمہ:اے اللہ! ہمارے دین کو جسے آپ نے باعث عصمت بنایا درست کردیجئے اوردنیا جسے معاش بنایا درست کردیجئے۔ تین مرتبہ فرماتے اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ آخِرَۃَ الَّتِیْ جَعَلْتَ اِلَیْھَا مَرْجَعِی ترجمہ:اے اللہ جس آخرت کو ہمارے لئے واپسی کی جگہ بنایا درست کردیجئے۔ تین مرتبہ اَللّٰھُمَّ اَعُوْذُ بِرِضَاَک مِنْ سَخَطِکَ اَللّٰھُمَّ اَعُوْذُ بِکَ پھر یہ پڑھتے (ایک مرتبہ) لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ. (اذکار:۱۹۴) ترجمہ:اے اللہ!آپ کے غضب سے آپ کی رضا کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں،اے اللہ! میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! آپ جسے دیں کوئی روکنے والا نہیں اورجسے روک دیں اسے کوئی دینے والا نہیں اورآپ کے سامنے کسی مالدار کی مالداری کوئی کام نہیں دیتی۔