انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلیمان بن عبدالملک کے اخلاق وعادات سلیمان بن عبدالملک نہایت فصیح البیان شخص تھا، عدل وانصاف کا شوقین اور جہاد کا حریص تھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز کوسلیمان نے اپنا وزیر ومشیر بنایا تھا؛ یہی وجہ تھی کہ سلیمان کے اخلاق وعادات میں خوبیاں پیدا ہوگئی تھیں، عہد بنواُمیہ میں ایک بری رسم جاری ہوگئی تھی کہ وہ نماز عموماً دیر کرکے آخروقت میں پڑھتے تھے، سلیمان بن عبدالملک نے اس رسم کومٹا کرنمازیں اوّل وقت پڑھنی شروع کیں، راگ اور گانے سے بھی سلیمان بن عبدالملک کو سخت نفرت تھی؛ چنانچہ اس نے گانے بجانے کی ممانعت کی، سلیمان نہایت خوب صورت اور وجیہہ شخص تھا، تنومند اور پرخور بھی تھا، ایک مرتبہ سترآنار بہت سی کشمش، چھ مہینے کی عمر کا ایک بکرا اور چھ مرغ کھاگیا اور سب کوہضم کرلیا۔