انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بیٹھ کر، لیٹ کریا اشارہ سے نماز پڑھنے والوں سے متعلق مسائل واحکام عبادات کس شخص سے معاف ہیں؟ اگر کوئی شخص اتنا بیمار ، ضعیف اور کمزور ہے کہ نہ وضوکرسکتا ہے، نہ تیمم، نہ کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتا ہے نہ بیٹھ کر اور نہ لیٹ کر، نہ رکوع کرسکتا ہے اور نہ سجدہ، نہ روزہ رکھ سکتا ہے اور نہ حج کرسکتا ہے اور اسی حالت میں کچھ مدت زندہ رہ کر مرجائے تو یہ سب عبادتیں اس سے معاف ہیں، کوی فدیہ یا وصیت بھی واجب نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۴۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)