انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جنازہ کا سلام آہستہ کہنا افضل ہے؟ اس میں تین قول ہیں: (۱)دونوں سلام آہستہ کہے (۲)ایک سلام بلند آواز سے کہے دوسرا آہستہ (۳)دونوں بلند آواز سے کہے: فی نفسہ پہلی صورت افضل ہے؛ مگرتیسری صورت پرعام تعامل ہونے کی وجہ سے اس کوفضیلت ہے، پہلی صورت اختیار کرنا عوام میں فتنہ وانتشار کا موجب ہے، اس لئے اس سے احتراز کیا جائے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۸۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)