انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں ایک جگہ سے تین آیات سے کم پڑھ کرکیا دوسری جگہ سے قراءت شروع کرسکتے ہیں؟ سورۂ فاتحہ کے بعد ایک ہی جگہ سے تین آیتیں یا تین چھوٹی آیتوں کے برابر ایک بڑی آیت کا پڑھنا واجب ہے، یاد ہونے کے باوجود ایک ہی رکعت میں مختلف جگہوں سے قراء ت مکروہ ہے، اگر اتنا نہ پڑھ سکا اور آگے کسی اور جگہ سے تلاوت شروع کردی تو سجدۂ سہو کرنا واجب ہے اور اگر قراءت کے درمیان ہی پہلے پڑھی ہوئی آیات کا سلسلہ یاد آجائے تو جو آیت پڑھ رہا ہے اس کو پوری کرکے پچھلی آیات کی طرف لوٹ آئے اور اُسے مکمل کرے تاکہ ترتیب کی رعایت ہوسکے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۲۰۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)