انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** محدثین ازاکابرتابعین حضرات تابعین میں حضرت حسن بصریؒ (۱۱۰ھ) حضرت مکحولؒ (۱۰۱ھ) حضرت سالمؒ (۱۰۲ھ) عطاء بن رباح ؒ (۱۱۵ھ) سعید بن المسیبؒ (۹۳ھ) سعید بن جبیرؒ (۹۵ھ) قیس بن ابی حازمؒ (۹۸ھ) اورہشام بن عروہؒ (۱۴۶ھ) جیسے کئی ائمہ اکابر ہیں جنہوں نے اس موضوع پر باہمت قدم اٹھایا اوربہت مخلصانہ محنت کی، یہ صحیح ہے کہ تدوین حدیث کا باقاعدہ کام تابعین کے آخری دور میں شروع ہوا؛لیکن تاریخ تابعین کرام کی ان حدیثی محنتوں کو خراج تحسین ادا کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔