انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سابور کا قتل ۵۸۸ھ سابور بن ابو طاہر نے اپنے بھائیوں اورہواخواہوں کی مدد سے ابو منصور کو گرفتارکرکے قید کردیا اور خود تخت نشین ہوگیا مگر سابور کے بھائیوں نے سابور سے بھی مخالفت کی اور انہوں نے حملہ کرکے اپنے چچا ابو منصور کو جیل خانے سے نکال کر پھر تخت پر بٹھادیا، ابو منصور نے دوبارہ تخت نشین ہوکر سابور کو قتل کیا اوراُس کے ہواخواہوں کو جزیرہ اوال کی طرف جلا وطن کردیا،۳۵۹ھ میں ابو منصور نے وفات پائی،ابو منصور کے بعد اس کا بیٹا ابو علی حسن بن احمد ملقب بہ’’اعظم‘‘ تخت نشین ہوا،اس نے تخت نشین ہوکر ابو طاہر کے تمام لڑکوں کو جزیرہ اوال میں جلا وطن کردیا۔