انوار اسلام |
س کتاب ک |
صاحب ترتیب پہلے فجر کی قضاکرے پھرجمعہ ادا کرے صاحب ترتیب وہ شخص ہے جس کے ذمہ پانچ سے زیادہ قضا نمازیں نہ ہوں، ایسے شخص کے لیے حکم ہے کہ مثلاً اس کی فجر کی نماز قضا ہوگئی ہوتوجب تک فجر کی نماز نہ پڑھ لے ظہر کی یاجمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکتا؛ اگرفجر کی نماز نہیں پڑھی اور جمعہ پڑھ لیا بعد میں فجر کی نماز قضا کی توجمعہ باطل ہوجائے گا اور اسے ظہر کی نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی اور جوشخص صاحب ترتیب نہ ہو اس نے اگرفجر کی نماز نہیں پڑھی اور جمعہ پڑھ لیا تواس کا جمعہ صحیح ہوگیا؛ مگراس کوقضا شدہ نمازیں ادا کرلینی چاہئیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۰۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)