انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کی اقتداء میں مقتدی سلام کب پھیرے؟ باجماعت نماز میں امام صاحب نے نماز ختم کرنے کے لئے التحیات، دُرود شریف اور دُعا کے بعد سلام پھیر دیا، لیکن ایک مقتدی کی ابھی اگر التحیات پوری نہیں ہوئی، تو اسے پوری کرے اور اگر التحیات پڑھ چکا ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیر لے، دُرود شریف کو پورا نہ کرے، تشہد کو چھوڑنا مکروہ تحریمی ہے ہے، اسی طرح درود میں مشغول ہوکر سلام میں تاخیر کرنا یا رکوع و سجود کی تسبیحیات پوری کرنے کے لئے امام سے پیچھے رہنا مکروہِ تحریمی ہے۔ (آپکے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۶۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۱، زکریا بکڈپو دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۶۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)