انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عوسجہ ؓبن حرملہ نام ونسب عوسجہ نام، باپ کا نام حرملہ تھا، نسب نامہ یہ ہے،عوسجہ بن حرملہ بن جذیمہ بن سبرہ بن خدیج ابن مالک بن عمرو بن ذہل بن عمرو بن ثعلبہ بن رفاعہ بن نصر بن مالک بن غطفان ابن قیس بن جہینہ جھنی اسلام ان کے اسلام کا زمانہ متعین طور سے نہیں بتایا جاسکتا، ابن سعد نے مسلمین قبل الفتح کے تحت میں لکھا ہے، فتحِ مکہ میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے،آپ نے ایک ہزار کی جمعیت پر انہیں شرفِ امارت عطا فرمایا تھا۔ (ابن سعد،جلد۴،ق۲،صفحہ:۷۲) نماز کی پابندی پر خوشنودی کا تمغہ عوسجہ مقام مردرہ میں رہتے تھے اوردومہ میں ایک مسجد تھی،ان دونوں مقاموں میں کافی فاصلہ تھا، عوسجہ ٹھیک نصف النہار کے وقت یہاں نماز پڑھنے آتے اورجماعت کے لیے دن بھر دونوں مقاموں کے درمیان ان کی روا روش جاری رہتی، عرب کے کس قبیلہ کا کوئی آدمی اتنا مستعد نہ تھا،خود آنحضرتﷺ ان کی اس مستعدی پر متعجب ہوتے تھے اوراظہار خوشنودی کے طور پر فرمایا تھا کہ جو مانگنا ہو مانگودیا جائےگا۔