انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حجروں کی ترتیب ازواجِ مطہرات کے حجروں کی ترتیب یہ تھی: حضرت اُم سلمہؓ ، حضرت اُم حبیبہ ؓ ، حضرت زینبؓ ، حضرت جویریہ ؓ ، حضرت میمونہؓ ، حضرت زینب بنت جحش کے مکانات شامی جانب تھے اور حضرت عائشہ ؓ، حضرت صفیہؓ، حضرت سودہ ؓ مقابل جانب تھیں۔ ( طبقات بن سعد ، سیرۃ البنی ) جس وقت حضرت ریحانہ ؓ اور حضرت ماریہؓ قبطیہ حرم مبارک میں داخل ہوئیں تو اس وقت جو حجرے موجود تھے ان میں کوئی خالی نہ تھا، اس لئے ان کے قیام کا علحٰدہ انتطام کیا گیا تھا اور وہ مدینہ کے مضافات میں ایک باغیچہ میں رہتی تھیں۔ (ضیاء الدین کرمانی ، ابدی پیغام کے آخری پیغامبر ) آنحضرت ﷺ جب غزوۂ دومتہ الجندل کے لئے تشریف لے گئے تھے تو اس وقت حضرت اُم سلمہؓ نے اپنے حجرے کو کچی اینٹوں سے تعمیر کر وایا، جب حضور ﷺ اس غزوہ سے واپس ہوئے تو یہ تعمیر دیکھ کر حضر ت اُم سلمہ ؓ سے فرمایا:یہ کیسی تعمیر دنیا ہے ، انھوں نے کہا کہ لوگو ں کی نظرو ں سے بچنے کے لئے بطور ستر تعمیر کر وایا ہے، فرمایا کہ سب سے بدترمصرف جس میں مسلمان کامال خرچ ہو تعمیر ہے۔