انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ۷۰مرتبہ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ فرماتے تھے کہ میں استغفراللہ واتوب الیہ دن میں ستر مرتبہ سے زائد پڑھتا ہوں (بخاری شریف:۲/۹۳۳) حضرت انس بن مالک ؓ فرماتےہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا استغفار کرو، استغفار کرو، ۷۰ مرتبہ پوراکرو، چنانچہ ہم نے ۷۰ مرتبہ استغفار کیا، آپ ﷺ نے فرمایا جو ۷۰ مرتبہ استغفار کرے گا اللہ پاک اس کے سات سو گناہ معاف فرمائیں گے،وہ بندہ نامراد اورخسارہ میں پڑا جس کے یومیہ گناہ ۷۰ /سوسے زائد ہوئے۔ (الدعاء:۳/۱۶۲۳) فائدہ:مطلب یہ ہے کہ ۷۰ مرتبہ کے استغفار سے ۷۰۰ گناہ معاف ہوئے جس کے گناہ اس سے زائد ہوئے اس کی تلافی کیسے ہوگی؟ ہاں مگر یہ کہ توبہ اوراستغفار زائد ہو، اسی فضیلت کی وجہ سے اہل معرفت اورسلوک کے معمولات یومیہ میں سے ۷۰ یا ۱۰۰ مرتبہ استغفار ہے ،ہر مومن اس کا یومیہ التزام رکھے۔