انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبہ میں کیا کیا پڑھا جائے شامی میں ہے کہ خطبہ اولیٰ میں اللہ کی حمدوثنا اور شہادتین اور درودِشریف اور وعظ ونصیحت وغیرہ کے مضامین ہونے چاہئیں؛ پھرلکھا ہے وَالثَّانِیَۃِ کَالْأَوْلَی یعنی دوسرا خطبہ بھی مانند پہلے خطبہ کے ہے، یعنی وہی اُمور اس میں بھی ہونے چاہئیں؛ لیکن بجائے وعظ وتذکیر کے دُعاءِ مسلمانوں کے لیے کی جاوے اور ذکر خلفائے راشدین وغیرھم کا بھی مستحب ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۹۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)