انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مستجاب الدعوات حضرت ابودرداءؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہر دن مومن مردوں اور عورتوں کے لئے ۲۵،یا ۲۷ مرتبہ مغفرت کی دعاء کرے گا تو وہ ان مستجاب الدعوات لوگوں میں سے ہوگا جن کی وجہ سے زمین والوں کو رزق دیا جاتاہے۔ (حصن:۱۲۷،طبرانی) حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا حضرت جبرئیل علیہ السلام نازل ہوئے اورفرمایا اے محمد اگر آپ چاہیں کہ رات اوردن کی عبادت کا حق ادافرمائیں تویہ دعاپڑھیں: اَللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِيْرًا مَعَ خُلُودِکَ وَلَك اَلْحَمْدُ حَمْدًا لَا مُنْتَهىٰ لَهُ دُوْنَ عِلْمِکَ وَلَك الْحَمْدُ حَمْدًا لَا مُنْتَهىٰ لَهُ دُوْنَ مَشِيَّتِکَ وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لَا أَجْرَ لِقَائِلهِ اِلَّا رِضَاکَ (کنزالعمال:۲/۶۳۵،بیہقی) ترجمہ:اے اللہ تیری خوب تعریف ہے دوام کے ساتھ،تیری خوب تعریف ہے،جس کی کوئی انتہاء نہیں،سوا تیرے علم کے تیری خوب تعریف ہے،جس کی تیری مشیت کے علاوہ انتہاء نہیں،تیری خوب تعریف ہے کہ اس کے کہنے والے کو سوا تیری خوشنودی کے کوئی اجر نہیں۔