انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مکمل قرآن کی تلاوت کے بعد اخیر میں ایک ساتھ سجدے کرنا کیسا ہے؟ مکمل قرآن مجید کی تلاوت کے بعد اخیر میں تمام سجدہ ہائے تلاوت ایک ساتھ کرنا بھی جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ اسی وقت کرلے، مگر یہ تاخیر کی گنجائش اس وقت ہے جبکہ تلاوت نماز میں نہ ہو، نماز میں تلاوت کی صورت میں فوراً سجدہ کرنا ہوگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۲۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)