انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** محمد ین کوفہ میں محمد بن ابوبکرؓ اورمحمد بن جعفرؓ کو حضرت علیؓ نے کوفہ کی طرف روانہ کیا تھا،انہوں نے کوفہ میں پہنچ کر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا خط ابو موسیٰ کودیا اور لوگوں کو حضرت علیؓ کے حکم کے موافق لڑائی پر آمادہ کرنے لگے، مگر کسی نے آمادگی کا اظہار نہ کیا،جب محمد بن ابوبکرؓ نے زیادہ اصرار کے ساتھ ترغیب دی تو لوگوں نے کہا کہ لڑائی کے لئے نکلنا دنیا کا راستہ ہے اور بیٹھ رہنا، آخرت کی راہ ہے،لوگ یہ سن کر بیٹھ رہے ،محمد بن ابی بکرؓ اورمحمد بن جعفر کو یہ دیکھ کر غصہ آیا اورابو موسیٰ سے سخت برتاؤ کیا،ابو موسیٰ نے ان دونوں سے کہا کہ عثمان غنیؓ کی بیعت میری اور علیؓ دونوں کی گردن میں ہے،اگر لڑائی ضروری ہے تو قاتلین عثمانؓ سے جہاں کہیں وہ ہوں،لڑنا چاہیے،یہ دونوں صاحب مایوس ہوکر کوفہ سے چل دیئے اورمقام ذی قار میں حضرت علیؓ کی خدمت میں پہنچ کر کوفہ کا تمام حال گوش گزارا کیا۔