انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا قضاء نمازوں میں بھی سجدۂ سہو کرنا ہوگا؟ نماز خواہ اداء ہو یا قضاء، فرض ہو یا واجب ، سنت یا نفل ،جب اس میں ایسی بھول ہوجائے کہ واجب چھوٹ جائے یا نماز کے کسی فرض میں تاخیر ہوجائے یا کسی واجب میں تاخیر ہوجائے تو سجدۂ سہو لازم ہوجاتا ہے اور سجدۂ سہو ہمیشہ آخری التحیات میں عبدہٗ و رسولہٗ پڑھ کرایک طرف سلام پھرنے کے بعد کیا جاتا ہے اور سجدۂ سہو کے بعد دوبارہ التحیات، درود شریف اور دعاء پڑھ کر سلام پھیردے۔ پ(آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)