انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یحییٰ بن علی بن حمود قاسم یکم جمادی الاوّل ۴۱۰ھ کو قرطبہ سے فرار ہوا اورپورے ایک مہینے کے بعد یحییٰ بن علی قرطبہ میں بلا متعرض داخل ہوکر تخت نشین ہوا اور اپنا لقب ’’متعالی‘‘ رکھا یحییٰ صرف شہر قرطبہ پر قابض ہوکر اپنے آپ کو اندلس کا فرمان رواسمجھنے لگا،حالانکہ قرطبہ سے باہر اس کی حکومت کو کوئی تسلیم نہ کرتا تھا اور جا بجا صوبہ دار خود مختار فرماں روائی کررہے تھے،یحییٰ کی غفلت اورحماقت کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں میں پھر سازشوں اور بغاوتوں کا سلسلہ جاری ہوا اورقرطبہ کی فوج کے بہت سے سردار قاسم کے پاس اشبیلیہ میں جاکر اس کو اس بات پر آمادہ کرنے لگے کہ قرطبہ پر حملہ کرو،اس قسم کی مخالفت کارروائیوں سے مطلع ہوکر یحییٰ اس قدر خائف ہوا کہ قرطبہ سے بھاگ کر مالقہ چلا گیا۔