انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** آغاز مہینہ،دن اور تاریخ اس بات پر مورخین میں بڑا ختلاف ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو کس مہینہ میں نبوت سے سرفراز فرمایاگیا ، بیشتر سیرت نگار لکھتے ہیں کہ یہ ربیع الاول کا مہینہ تھا ، علامہ ابن کثیر حضرت قتادہ ؓ کی روایت لکھتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پیر کے روزہ کی بابت دریافت کیاگیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ، اسی روز میری پیدائش ہوئی اور اسی روز مجھ پر قرآن نازل ہوا ،یہ پیرربیع الاول میں تھا جب کہ ابن عیاض ؓ اور جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺبروز پیر ۱۲ ربیع الاول عام الفیل مطابق اپریل۔۵۷۱ء پیدا ہوئے ،اسی دن آپ ﷺ نبوت سے سرفراز ہوئے اور اسی روز فوت ہوئے ( ۱۲ ربیع الاول ۱ ۔ہجری مطابق جون ۶۳۳ء ایک گروہ کہتا ہے کہ ماہ رمضان میں آپ ﷺ مبعوث ہوئے جیسا کہ عبید بن عمر تابعی اور محمدبن اسحق وغیرہ کا بیان ہے ، ابن سعد میں محمدبن اسحق نے "شہر رمضان الذی انزل فیہ القرآن" سے استدلال کیا ہے ،رمضان کا مہینہ ہی وہ ( بابر کت مہینہ ہے ) جس میں قرآن مجید نازل کیاگیا ۔ دوسرے قول کی ترجیح کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ غار حرا میں حضور اکرم ﷺ کا قیام ماہ رمضان میں ہوا کرتا تھا اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ حضرت جبریل ؑ حرا ہی میں تشریف لاتے تھے ۔ مذکورہ بالا وضاحت سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ پہلی بار ماہ ربیع الاول میں حضرت جبرئیل ؑ نے حضور ﷺ کو نبوت کا مژدہ سنایاتھا اور اس کے بعد ماہ رمضان میں پہلی وحی لے کر حاضر ہوئے ( الرحیق المختوم )