انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ازواج واولاد آپ نے مختلف اوقات میں متعدد شادیاں کیں آپ کی ازواج میں لیلیٰ، حباب، حرار، اورغزالہ تھیں، ان سے متعدد اولادیں ہوئیں، جن میں علی اکبر، عبداللہ اورایک چھوٹے صاحبزادے واقعہ کربلا میں شہید ہوئے ،امام زین العابدین باقی تھے، انہیں سے نسل چلی ،صاحبزادیوں میں سکینہ، فاطمہ اور زینب تھیں۔ بعض پچھلی کتابوں میں حضرت امام حسینؓ کی ازواج میں ایک کا نام یزد گرد شاہ ایران کی لڑکی شہر بانوں کا بھی ملتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ حضرت امام زین العابدینؓ ان ہی کے بطن سے تھے، لیکن کسی قدیم ماخذ میں اس کا ذکر نہیں ہے، اس لئے قابل اعتماد نہیں اور ایرانیوں نے سیاسی مقصد کے لئے گھڑی ہے۔