انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابن زبیرؓ کا غلبہ اورعبدالملک کی تیاریاں مختار کا قتل ابن زبیرؓ کے لئے مختلف حیثیتوں سے نہایت مفید ہوا اس کا کل مقبوضہ علاقہ ان کے قبضہ میں آگیا اوردو حریفوں کے بجائے صرف ایک حریف عبدالملک باقی رہ گیا جس سے نپٹنا نسبتہ آسان تھا اس لئے بنی امیہ کے سامنے پھر ایک مرتبہ موت اورزیست کا سوال پیدا ہوگیا؛چنانچہ عبدالملک نے اپنے خاندان کے اصحاب رائے کو جمع کرکے کہا، ابن زبیرؓ کی قوت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب تمہارے گھر پر ان کی فوج کشی کا خطرہ ہے اس سے بچنے کے لئے تم لوگ کیا رائے دیتے ہو، اس سوال پر سب نے بالا تفاق ابن زبیرؓ سے مقابلہ کا مشورہ دیا؛چنانچہ اس فیصلہ کے مطابق عبدالملک نے کل ممالک محروسہ میں فرمان جاری کردیئے کہ تمام چھاؤ نیوں کی فوجیں شام کی سرحد پر جمع ہوں، اس حکم پر شامی فوجوں کا انبوہ عظیم جمع ہوگیا۔